کم از کم اجرت


Legal content fact checked by Charles E. Joseph

ملازمین کو ادائیگی کرنا ضروری ہے کیے گئے کام کے ہر گھنٹے کے لیے، جس میں مقررہ شفٹ سے پہلے اور اس کے بعد کیا گیا کام اور کام کے دن کے دوران سفر کرتے ہوئے گزرنے والا وقت شامل ہے۔ قانونی طور پر، مالکان پر کم از کم اقل اجرت ادا کرنا لازم ہے۔

اقل اجرت کے قوانین ملازمین کا تحفظ کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اقل اجرت سے کم موصول ہوا ہے تو آپ کے پاس قانونی تدابیر ہیں۔


علاقے کے لحاظ سے اقل اجرت

کچھ ریاستوں اور شہروں نے وفاقی معیار کی بہ نسبت اعلی تر اقل اجرت طے کی ہے۔ ان علاقوں میں، ملازمین کو ان کے مقام کے مدنظر اعلی ترین اقل اجرت کی ضمانت دی جاتی ہے۔

اقل اجرت کا چارٹ
موجودہ 31 دسمبر 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک

دائرہ اختیار کم از کم اجرت
وفاقی ‎$ 7.25
نیویارک ریاست $15.00
نیو یارک شہرویسٹ چیسٹر اور لانگ آئلینڈ $16.00

اگر آپ نیو یارک جیسی ریاست میں رہتے ہیں، جہاں ریاستی اقل اجرت وفاقی اقل اجرت سے زیادہ ہے تو آپ کو اعلی تر رقم کی ادائیگی کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ نیو یارک شہر یا نواحی علاقے میں رہتے ہیں تو آپ کو اعلی ترین رقم کی ادائیگی کرنا ضروری ہے۔

اقل اجرت میں استثناء

بعض مخصوص زمروں کو چھوڑ کر، تمام ملازمین کو اقل اجرت کی ادائیگی کرنا ضروری ہے۔

تاہم، کچھ کارکنان اقل اجرت کے اہل نہیں ہیں۔ درج ذیل کارکنان خاص طور پر اقل اجرت اور اوور ٹائم کی ادائیگی کے متقاضی قوانین سے مستثنی ہیں۔

  • خودمختار ٹھیکیداران
  • موسمی تفریح یا کاروباری تفریح کے ملازمین، جیسا کہ سکی بازی کے مقامات یا کاؤنٹی کے میلے
  • مقامی اخبارات کے ملازمین، جن کی گردش 4,000 سے کم نہ ہو
  • غیر ملکی جہازوں پر سوار مسافر
  • اخبار کی ترسیل پر مامور لوگ
  • چھوٹے کھیتوں پر کام کرنے والے کارکن
  • ٹیکسی کے ڈرائیور
  • وزراء اور مذہبی ارکان
  • غیر منافع بخش اداروں میں کام کر رہے رضاکاران، متعلمین، اپرنٹسز اور طلبہ
  • انٹرنشپس کے ذریعہ حرفتی تجربہ حاصل کرنے والے طلبہ
  • جز وقتی ذاتی ہمراہی اور آیائیں

جز وقتی ذاتی ہمراہی اور آیاؤں کے لیے استثناء کا اطلاق نرسنگ کیئر فراہم کرنے والے افراد، نیز گھریلو خدمات انجام دینے والے گھریلو نگہداشت کے معاونین پر نہیں ہوتا ہے۔ یہ کارکنان اقل اجرت کے اہل ہیں۔

گھریلو کارکنان، جیسے ہاؤس کیپرز، نگہداشت طفل والے کارکنان، شوفرز اور مالی، جو کسی ایجنسی کی معرفت کام کرنے کے بجائے براہ راست کسی فیملی کے لیے کام کرتے ہیں انہیں بھی کم سے کم اقل اجرت کی ادائیگی کرنا ضروری ہے۔

بخشش پانے والے ملازمین اور اقل اجرت

بخشش پانے والے ملازمین کو بھی کم سے کم اقل اجرت کی ضمانت دی جاتی ہے۔ تاہم، مالکان کو بخشش پانے والے ملازمین کو اقل اجرت سے کم ادائیگی کرنے کی اجازت ہے صرف تب جب ملازمین کی اجرتیں نیز کیے گئے کام کے گھنٹوں سے تقسیم کردہ بخششیں کم از کم اقل اجرت کے برابر ہوں۔

بخشش پانے والے ملازمین اور اجرتوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے بخشش پانے والے ملازمین والا صفحہ دیکھیں۔

گھنٹہ وار اجرتوں کا حساب کرنا

اگر آپ کسی مستثنی زمرے میں نہیں تو آپ کم از کم اقل اجرت پانے کے حقدار ہیں، چاہے آپ کو گھنٹہ وار شرح کے بجائے تنخواہ ادا کی جاتی ہو۔

یہ تعین کرنے کے لیے کہ آیا آپ کی تنخواہ اقل اجرت پر پوری اترتی ہے، اپنی ہفتہ وار اوسط تنخواہ کو آپ فی ہفتہ جتنے گھنٹے کام کرتے ہیں اس کی تعداد سے تقسیم کریں۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ ہفتے میں 40 گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں تو 40 سے اوپر کسی بھی گھنٹے کے لیے آپ کو آپ کے معمول کی شرح سے ڈیڑھ گنا کے حساب سے ادائیگی ہونا ضروری ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ سال کے دوران لی گئی کسی بلا معاوضہ چھٹی، جیسے بلا معاوضہ تعطیل یا بیماری کے وقت کو گھٹا دیتے ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر آپ سال میں ‎$45,000 کماتے ہیں اور آپ عام طور پر ہفتے میں 40 گھنٹے کام کرتے ہیں تو آپ کی گھنٹہ وار شرح ‎$21.63 فی گھنٹہ ہے۔ یہ ‎$45,000 ضرب 52 ہفتے یا ‎$865.38‎ ہفتہ بنتا ہے۔ اگر آپ بلا معاوضہ چھٹی نہیں لیتے ہیں تو 40 گھنٹے سے تقسیم کرنے پر یہ ‎$21.63‎ فی گھنٹہ کے برابر ہے۔

اجرت سے کٹوتیاں

مالکان آپ کی ادائیگی کے چیک سے کوئی بھی کٹوتیاں نہیں کر سکتے ہیں الّا یہ کہ قانون کے ذریعہ وہ کٹوتی مطلوب ہو یا وہ آپ کے فائدے کے لیے ہو۔ قانونی کٹوتیوں میں سوشل سیکیورٹی ٹیکس اور انکم ٹیکس شامل ہیں جبکہ آپ کے فائدے کے لیے کٹوتیوں میں صحت بیمہ، پنشن میں زر تعاون، رعایتی پارکنگ پاس، فٹنس سنٹر کے بقایے یا یومیہ نگہداشت کے اخراجات شامل ہیں۔ آپ کو تحریری طور پر ان کٹوتیوں سے اتفاق کرنا ضروری ہے۔

آپ کے مالک کو درج ذیل کے لیے آپ کی اجرتوں سے کٹوتیاں کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

  • خرابی یا توڑ پھوڑ
  • نقدی میں کمی یا نقصان
  • ہرجانے یا تاخیر سے آنے، غلط برتاؤ یا نوٹس کے بغیر چھوڑ دینے پر جرمانے

تحریری نوٹس اور اجرت کے گوشوارے

مالکان اپنے ملازمین کو ان کی ادائیگی کی شرح کا تحریری نوٹس نیز اجرت کا گوشوارہ دینے کے قانونی طور پر پابند ہیں۔ اگر آپ کا مالک آپ کو غلط طریقے سے ادائیگی کرتا ہے تو پھر نوٹس اور اجرت کے گوشوارے کو خود بخود غلط تصور کیا جاتا ہے اور آپ کو جتنی ادائیگی نہیں کی گئی تھی اس کے دوہرے نقصان کے علاوہ، آپ کو ‎$10,000‎ فی سال تک مالی ایوارڈ مل سکتا ہے۔

تحریری نوٹس

کام کرنا آپ کے شروع کرنے سے پہلے، آپ کے مالک پر آپ کی ادائیگی کی شرح کا تحریری نوٹس، مالک کے قانونی کاروبار کا نام اور دیگر معلومات آپ کو فراہم کرنا لازم ہے۔

نوٹس انگریزی یا آپ کی بولی جانے والی بنیادی زبان میں لکھا جانا چاہیے۔ آپ کے آجر کو آپ کا دستخط شدہ اعتراف حاصل کرنا چاہیے کہ آپ نے تحریری نوٹس وصول کر لیا ہے۔ آجروں کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا دستخط شدہ اعتراف فائل میں دیگر تنخواہ کی فائلوں کی طرح کم از کم چھ سال کے لیے رکھیں۔

اگر آپ کا آجر تحریری نوٹس دینے میں ناکام ہو جاتا ہے اور آپ کی بقایا ہر چیز آپ کو ادا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو انہیں آپ کو کام کے ہر اس دن کے لیے ‎$50 ادا کرنے ہوں گے جو آپ کو نوٹس ملے بغیر گزر جائے، جو ملازمت کے ہر سال کے لیے زیادہ سے زیادہ ‎$5,000 تک ہیں۔

اجرت کا گوشوارہ

اسی طرح، آپ کے آجر کو تنخواہ کے ہر دورانیے کے لیے تنخواہ کی پرچی اور اجرت کا کھاتہ فراہم کرنا چاہے۔ اس میں محیط دورانیہ، تنخواہ کا نرخ، کام کیے جانے والے گھنٹوں کی تعداد اور آپ کی تنخواہ سے کی جانے والی کٹوتیاں شامل ہونی چاہیے۔

اگر آپ کا آجر آپ کو اجرت کا گوشوارہ فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے یا اگر گوشوارہ غلط ہے اور آپ کی بقایا ہر چیز آپ کو ادا نہیں کی گئی ہے تو آپ خلاف ورزی جاری رہنے کے ہر دن کے لیے $250 وصول کر سکتے ہیں، جو ملازمت کے ہر سال کے لیے زیادہ سے زیادہ ‎$5,000 تک ہیں اور یہ آپ کو جتنی رقم کم دی گئی تھی اسے دو گنا کے علاوہ ہے۔

اس طرح، اگر آپ کے مالک نے آپ کو تحریری نوٹس یا اجرت کا گوشوارہ فراہم نہیں کیا تو آپ ملازمت کے ہر سال کے لیے ایک اضافی ‎$10,000 کے حقدار ہو سکتے ہیں۔

غیر ادا شدہ اجرتوں کی وصولی

غیر ادا شدہ اجرتوں کی وصولی کے لیے آپ کے پاس دو اختیارات ہیں۔ آپ نیویارک کے محکمہ محنت کے پاس اجرت کا دعویٰ دائر کر سکتے ہیں جو آپ کے دعوے کی تفتیش کرے گا، سماعت منعقد کرے گا اور آپ کی واجب الوصول اجرت واپس حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ متبادل طور پر آپ عدالت میں مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔

آپ کو کوئی بھی انتخاب اختیار کرنے کے لیے وکیل حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، اگرچہ عدالت کے ذریعے مقدمے کی پیروی کرنا محکمہ مزدوراں کے ساتھ شکایت جمع کروانے سے زیادہ پیچیدہ عمل ہے۔ تاہم، اگر آپ وکیل رکھتے ہیں تو منصفانہ محنت کے معیارات سے متعلق ایکٹ اور نیو یارک کے محنت قانون دونوں کا تقاضا ہے کہ اگر آپ اپنی اجرت کے دعوے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کا مالک آپ کے وکیل کی فیس ادا کرے۔

آپ کو جتنا وصول کرنا ہے اس کے لحاظ سے، آپ کو وکیل سے بات کرنے کا مشورہ دیا جا سکتا ہے جو تمام نافذالعمل قوانین کے تحت آپ کے زیادہ سے زیادہ نقصانات وصول کرنے میں مدد دے گا۔

ریاستی قانون کے تحت آپ کے پاس اجرت کا دعوی دائر کرنے کے لیے چھ سال کا، لیکن وفاقی قانون کے تحت دعوی کرنے کے لیے صرف سال کا (یا اگر آپ کے مالک نے جان بوجھ کر قانون کی خلاف ورزی کی تو تین سال کا) وقت ہوتا ہے۔

دوہرے نقصانات

نہ صرف یہ آپ اپنی غیر ادا شدہ اجرتیں وصول کر سکتے ہیں، بلکہ آپ ہرجانے کے نقصانات بھی وصول کر سکتے ہیں، جو نقصانات کی رقم کا دو گنا ہوتا ہے۔ ہرجانے کے نقصانات آپ کی قابل وصول غیر ادا شدہ اجرت کے برابر ہوتے ہیں، اس طرح آپ کو دوگنا نقصانات کی ادائیگی ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کا مالک اقل اجرت اور اوور ٹائم کے مد میں آپ کو ‎$5,000‎ ادا نہیں کر پایا تو آپ ہرجانے کے نقصانات کے بطور ایک اضافی ‎$5,000‎، کل ‎$10,000‎ نیز سود اور وکیل کی فیس وصول کر سکتے ہیں۔

یوں تو وفاقی اور ریاستی دونوں قوانین آپ کو ہرجانے کے نقصانات وصول کرنے کی اجازت دیتے ہیں لیکن آپ دونوں کے تحت اکٹھا نہیں کر سکتے۔

ہم سے رابطہ کریں
Legal content fact checked by Charles E. Joseph

Send Us an Email




    What state do you work in?


    • 100%