جنسی ہراسانگی


Legal content fact checked by Charles E. Joseph

جنسی ہراسانگی قانون کے خلاف ہے۔ اس میں ناپسندیدہ جنسی پیش رفت، جنسی طرف داریاں اور جنسی نوعیت کی دیگر زبانی یا جسمانی ہراسانگی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، کسی فرد کی جنس کے بارے میں ناگوار تبصروں کو بھی جنسی ہراسانگی گردانا جاتا ہے۔

جنسی ہراسانگی ایک سنگین جرم ہے۔ 1964 کے قانون برائے شہری حقوق کے عنوان VII(ٹائٹل VII)، 1963 کے قانون برائے مساوی ادائیگی (EPA)، ریاست نیویارک کے قانون برائے انسانی حقوق (NYSHRL)، اور نیویارک شہر کے قانون برائے انسانی حقوق (CHRL) کے تحت نیویارک کے رہائشیوں کا جنسی ہراسانگی سے تحفظ کیا جاتا ہے۔ جنسی ہراسانگی ایک جرم بھی ہو سکتا ہے۔


اپنے حقوق کو جانیں

جنسی ہراسانگی جنسی امتیاز کی ایک شکل ہے۔

آپ جنسی ہراسانگی سے پاک جائے کار کے ماحول کے حقدار ہیں۔ جائے کار میں جنسی لحاظ سے لوگوں کو ہراساں کرنا، بشمول زبانی یا جنسی برتاؤ کو ملازمت کی شرط یا ملازمت کے فیصلے کی بنیاد بنانا غیر قانونی ہے۔

مرد بھی جنسی ہراسانگی کے شکار ہو سکتے ہیں۔ مرد و خواتین دونوں ہی جنسی ہراسانگی کے شکار ہو سکتے ہیں اور مرد و خواتین دونوں ہی لوگوں کو ہراساں کر سکتے ہیں۔ اگرمتاثرہ فرد اور ہراساں کرنے والا فرد ایک ہی جنس کے ہوں تو بھی یہ جنسی ہراسانگی ہے۔ آپ کے مخنث ہونے کی وجہ سے آپ کو جنسی لحاظ سے ہراساں کرنا بھی غیر قانونی ہے۔

اگر آپ کو اس بات کا یقین ہے کہ آپ غیر قانونی طور پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوئے ہیں، تو آپ کو وفاقی، ریاستی اور نیو یارک شہر کے قانون کے تحت حفاظت فراہم کی گئی ہے۔

جنسی ہراسانگی کی مثالیں

جنسی ہراسانگی میں ناپسندیدہ جنسی پیش رفت اور جنسی رابطہ نیز معاندانہ جائے کار تخلیق کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

Quid Pro Quo جنسی ہراسانگی غیر قانونی ہے

Quid pro quo ایک لاطینی اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے “اُس کے بدلے یہ۔” جنسی ہراسانگی کے قوانین کے تناظر میں quid pro quo اس وقت پیش آتا ہے جب کسی ملازم کا باس یا سپروائزر جنسی طرفداری کے ساتھ مشروط ملازمت کے فیصلے کرتا ہے۔

مثالیں:

  • ایک خاتون ترقی کی راہ میں آگے ہے۔ اس کا باس اسے ایک طرف کھینچ کر کہتا ہے کہ اگر وہ اس کے ساتھ ڈیٹ پر جائے تو وہ اس کی ترقی کی ضمانت دے سکتا ہے۔ یہ quid pro quo جنسی ہراسانگی۔
  • ایک مرد ملازم کی باس ان چاہی جنسی پیشقدمی کرتی ہے۔ جب ملازم اپنی باس سے منہ پھیر لیتا ہے تو بھی وہ جنسی پیشقدمی جاری رکھتی ہے۔ بار بار منع کرنے پر ملازم کو نکال دیا جاتا ہے۔
  • ایک مقابلہ جاتی نوکری کے لیے انٹرویو کے عمل کے دوران، بھرتی کرنے والا مینیجر ایک خاتون امیدوار سے کہتا ہے کہ اس کو یہ عہدہ مل جائے گا تاوقتیکہ وہ بھرتی کرنے والے مینیجر کے ساتھ مجامعت کر لے۔

صرف سپروائزر اور مینیجر ہی quid pro quo ہراسانگی کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔ قانونی طور پر، ساتھی کارکنان کو مراعات منظور یا موقوف کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

ان چاہا جنسی رابطہ غیر قانونی جنسی ہراسانگی ہو سکتا ہے

جنسی ہراسانگی میں ان چاہا جسمانی رابطہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی ساتھی کارکن یا سپروائزر آپ کو چھو کر یا ارادتاً آپ کے خلاف آزما کر ان چاہا رابطہ شروع کرتا ہے تو اس سے جنسی ہراسانگی کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ مثالیں:

  • ایک مرد ساتھی کارکن بار بار اپنی ساتھی خاتون کارکن کو ناک اور کندھوں پر ہاتھ پھیرنے کی کوشش کرتا ہے، ساتھی خاتون کارکن کے اس سے یہ کہنے کے باوجود بھی کہ وہ اسے نہ چھوئے۔
  • کمپنی کا بحال کردہ ایک وینڈر کمپنی کے ملازمین کے سامنے اپنے آپ کو جنسی انداز میں چھوتا یا رگڑتا ہے۔
  • کسی مشترکہ جگہ میں کام کرتے ہوئے، ایک ملازم جنسی انداز میں ایک ساتھی کارکن کے سامنے بار بار رگڑتا ہے۔

چونکہ اس قسم کی جنسی ہراسانگی ملازمت کے فیصلوں پر مشتمل نہیں ہوتی ہے لہذا ہراساں کرنے والا ضروری نہیں ہے کہ آپ کا باس ہی ہو۔ ساتھی کارکنان، وینڈرز اور حتی کہ ماتحت افراد بھی ان چاہے جنسی برتاؤ کے قصوروار ہو سکتے ہیں۔

معاندانہ جائے کار

جسمانی جنسی ہراسانگی کے علاوہ، کسی شخص کی جنس کے بارے میں ناگوار تبصرے کرکے یا جنسی نوعیت کے زبانی برتاؤ میں شمولیت اختیار کرکے معاندانہ جائے کار تخلیق کرنا بھی غیر قانونی ہے۔ کام کرنے کا معاندانہ ماحول کسی مخصوص صنف کے بارے میں لطیفے، بدزبانی یا ناشائستہ یا تحقیر آمیز تبصرے کرکے پیدا کیا جا سکتا ہے۔

ہراسانگی کا جنسی نوعیت کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ اس میں کسی صنف کے بارےم یں ناگوار تبصرے شامل ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بالعموم خواتین کے بارے میں ناگوار تبصرے کرکے آپ کو ہراساں کرنا غیر قانونی ہے۔

اگر آپ کا/کی باس آپ پر چیخ رہا/رہی ہے یا آپ پر بھڑک رہا/رہی ہے تو یہ جنسی ہراسانگی نہیں ہے۔ محض ایک “خراب باس” ہونے کے خلاف کوئی قانون نہیں ہے۔ تاہم، اگر باس کی درشتگی جنسی نوعیت کی ہے یا اگر وہ بدسلوکی کے مدنظر وہ کسی مخصوص صنف کو الگ کرتا یا کرتی ہے تو اس کو جنسی ہراسانگی کے بطور اہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

معاندانہ برتاؤ ناپسندیدہ ہونا چاہیے

وفاقی اور ریاستی قانون کے تحت، معاندانہ جائے کار کے بطور اہل قرار پانے کے لیے، برتاؤ کا وسیع یا شدید ہونا ضروری ہے، لیکن نیو یارک شہر میں کام کرنے کے معاندانہ ماحول کے تئیں کمتر معیار ہے، جس کی وضاحت دوسروں کے مقابلے کم اچھے طریقے سے برتاؤ کیے جانے کے بطور کی گئی ہے، یعنی ایسے انداز میں جو “کافی ہلکا” یا “ادنی زحمت” سے زیادہ ہو۔

ناگوار برتاؤ کا مشاہدہ ہونے پر آواز اٹھانا ضروری ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ اس طرح کے تبصرے ناقابل قبول اور ناپسندیدہ ہیں۔

ضروری نہیں ہے کہ متاثرین اہداف ہی ہوں

یہ ایک غلط فہمی ہے کہ صرف معاندانہ تبصروں کا ہدف ہی کام کرنے کے معاندانہ ماحول کا شکار ہو سکتا ہے۔ اگر آپ ناگوار رویے کا ہدف بنائے گئے شخص نہیں ہیں––اور چاہے آپ ہدف بنائی گئی صنف کے رکن نہ بھی ہوں–تو بھی آپ شکار بن سکتے ہیں۔

اگر ناگوار رویہ آپ کے اپنے کام کرنے کی صلاحیت پر اثر ڈالتا ہے تو آپ دعویٰ دائر کر سکتے ہیں۔

ضروری نہیں ہے کہ مرتکب آپ کا باس ہی ہو

یہ غلط فہمی ہے کہ صرف آپ کا باس ہی کام کرنے کا معاندانہ ماحول پیدا کرسکتا ہے۔ مالکان پر جنسی ہراسانگی کو روکنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ساتھی کارکن، کمپنی کے دوسرے شعبے کا سپروائزر یا حتیٰ کہ غیر ملازم، جیسے کہ سپلائر بھی مرتکب ہو سکتا ہے۔

جنسی ہراسانگی ایک جرم ہو سکتا ہے

جنسی ہراسانگی سے نہ صرف ملازمت کے مساوی موقع کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ یہ ایک تعزیری جرم بھی ہو سکتی ہے۔ اگر جنسی ہراسانگی میں درج ذیل عناصر شامل ہوں تو یہ نیو یارک کے ضابطہ تعزیرات کے تحت آ سکتی ہے:

  • زبردستی چھونا: اگر کوئی شخص جان بوجھ کر، یا کسی جائز مقصد کے بغیر، آپ کو ذلیل کرنے کے ارادے سے آپ کے قریبی حصوں کو زبردستی چھوتا ہے۔
  • مجرمانہ جنسی عمل: اگر کوئی شخص آپ کی منظوری کے بغیر آپ کے ساتھ منہ میں یا مقعد میں جنسی عمل میں مصروف ہوتا ہے۔ یہ سنگین جرم ہو سکتا ہے۔
  • جنسی بدسلوکی: اگر کوئی شخص آپ کی منظوری کے بغیر آپ کو جنسی رابطہ کا سزاوار بناتا ہے۔ یہ سنگین جرم ہو سکتا ہے۔
  • مسلسل جنسی بدسلوکی: اگر کسی نے جنسی بدسلوکی کے متعدد اعمال کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ سنگین جرم ہو سکتا ہے۔

اگر آپ جنسی ہراسانگی کے شکار ہیں تو کیا کیا جائے

جنسی ہرسانگی کسی بھی جائے کار میں پیش آ سکتی ہے۔ اگر آپ جنسی ہراسانگی کے شکار ہیں تو آپ فوری طور پر بہت سے اقدامات کر سکتے ہیں۔

  • ہراساں کرنے والے برتاؤ کے نوٹسرکھنا شروع کریں۔ اپنی تفصیلات میں تخصیص برتیں۔ ہر واقعہ کا وقت اور مقام، جو کچھ کہا اور کیا گیا اور جنہوں نے ان حرکتوں کو دیکھا ان کے بارے میں تحریر کریں۔
  • اچھا کام کرتے رہیں۔ اپنی ملازمت کے جائزوں اور ایسے خطوط یا یاد داشتوں کی نقول بنا لیں جن سے پتہ چلتا ہو کہ آپ کام کی جگہ پر اچھا کام کر رہے ہیں۔
  • دوستوں، اہل خانہ یا پیش ور افراد سے تعاون طلب کریں۔ ہراساں کیا جانا تناؤ بھرا ہوتا ہے اور یہ آپ کو الگ تھلگ اور تنہا ہونے کا احساس دلا سکتا ہے۔
  • یہ واضح کر دیں کہ برتاؤ ناپسندیدہ ہے اور آپ نے جو کچھ کیا اسے ثابت کر پانے کو یقینی بنائیں۔ اپنے سپروائزر یا محکمہ برائے انسانی وسائل سے رابطہ کریں اور اپنی شکایات تحریری شکل میں دیں۔
  • اپنی کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ ملازم کے لیے رہنما کتابچہ چیک کریں۔ اگر آپ کے مالک کے پاس جنسی ہراسانگی سے متعلق پالیسی نافذ العمل ہے تو اس پر عمل کریں۔
  • اپنی تمام شکایات تحریری شکل میں دیں اور گھر پر اس کی نقول رکھیں۔

انتقامی کارروائی غیر قانونی ہے

اگر آپ جنسی ہراسانگی کے بارے میں شکایت کرتے ہیں تو آپ کے مالک کے لیے آپ کے خلاف کوئی کارروائی کرنا غیر قانونی ہے۔

مالکان کے لیے ان درخواست دہندگان یا ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی کرنا غیر قانونی ہے جو اپنے یا دوسروں کے خلاف امتیاز کی شکایت کرتے ہیں، مساوی ملازمت کے موقع سے متعلق کمیشن (EEOC) یا کسی ریاستی یا شہری ایجنسی کے پاس الزام عائد کرتے ہیں یا ملازمت سے متعلق امتیازی سلوک کی کارروائی جیسے تفتیش یا مقدمے میں–گواہ بننے سمیت–اس میں شرکت کرتے ہیں۔

آپ انتقامی کارروائی سے محفوظ ہیں خواہ کوئی ہراسانگی نہ بھی ہوئی ہو

تاوقتیکہ آپ کو مخلصانہ طور پر اور معقول حد تک اس بات کا یقین ہو جائے کہ جنسی ہراسانگی پیش آئی ہے، آپ کے آجر کو آواز اٹھانے یا کسی تفتیش یا قانونی کارروائی میں شرکت کرنے پر آپ کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے باز رکھا گیا ہے۔ اگر ایجنسی یا عدالت یہ طے کرتی ہے کہ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوا تو بھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اگر آپ اپنے جائے کار میں ہراسانگی کے بارے میں آواز اٹھاتے ہیں تو قانون امتیازی سلوک سے آپ کا تحفظ کرتا ہے۔

جنسی ہراسانگی کے خلاف دعویٰ کیسے دائر کیا جائے

اگر آپ عمر کی تفریق کے خلاف دعوی دائر کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کے لئے کئی اختیارات دستیاب ہیں۔ آپ امریکی مساوی ملازمت کے موقع سے متعلق کمیشن (EEOC) کے پاس، جو وفاقی قانون کی خلاف ورزیوں کو نمٹاتا ہے یا نیو یارک ریاست کے شعبہ برائے انسانی حقوق کے پاس جو NYSHRL کی خلاف ورزیوں کو نمٹاتا ہے یا نیو یارک سٹی کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے پاس جو CHRL کی خلاف ورزیوں کو نمٹاتا ہے شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

اگر آپ کا دعوی متعدد قوانین کے تحت آتا ہے تو، امتیازی سلوک کے دعووں کو نمٹانے والی تینوں ایجنسیوں میں

“کام میں حصہ داری کا معاہدہ” نامی چیز ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے دعوی پر کارروائی کرنے میں وہ ایک دوسرے کا تعاون کرتی ہیں۔ ہر ایجنسی کے پاس الگ سےدعوٰی دائر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو بس یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آپ دوسری ایجنسیوں کے پاس اپنا دعوی “کراس فائل” کرنا چاہتے ہیں۔

EEOC، نیو یارک اسٹیٹ کے شعبہ برائے انسانی حقوق یا نیو یارک سٹی کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے پاس دعوٰی دائر کرنے کے طریقے کی بابت مخصوص معلومات کے لیے، دعویٰ دائر کرنے کے طریقے سے متعلق ہمارا صفحہ پڑھیں۔

جنسی ہراسانگی کے قوانین کا موازنہ کرنا

ٹائٹل VII این وائے ایس ایچ آر ایل سی ایچ آر ایل
ریاستہائے متحدہ کا احاطہ کرتا ہے نیویارک اسٹیٹ کا احاطہ کرتا ہے نیویارک سٹی کا احاطہ کرتا ہے
ان کمپنیوں پر لاگو ہوتا ہے جن میں 15 سے زیادہ ملا‍زمین ہوں، بشمول ملازمتی ایجنسیاں، یونینز اور وفاقی، ریاستی اور مقامی حکومتیں، لیکن خود مختار ٹھیکیداران یا گھریلو کارکنان کا احاطہ نہیں کرتا ہے۔ ان کمپنیوں پر لاگو ہوتا ہے جن میں 4 سے زیادہ ملا‍زمین ہوں، بشمول ریاستی اور مقامی حکومتیں اور گھریلو کارکنان۔ ان کمپنیوں پر لاگو ہوتا ہے جن میں 4 سے زیادہ ملا‍زمین ہوں، بشمول بلدیہ کے مالکان اور بلا معاوضہ انٹرنس، نیز بعض حالات کے تحت خود مختار ٹھیکیداران۔
سب سے پہلے EEOC کے پاس واقعہ سے 180 دنوں کے اندر ایک شکایت درج کرنا ضروری ہے۔

تاہم، اگریہ چارج ریاستی یا شہری قوانین کے دائرہ کار میں بھی ہے تو اندراج کی آخری تاریخ 300 دنوں تک بڑھا دی جاتی ہے۔

آپ پہلے EEOC کے پاس دعوی دائر کیے بغیر وفاقی عدالت میں عنوان ہفتم کا دعوی دائر نہیں کر سکتے ہیں۔

NYSHRL کا اپنا دعوی ریاستی عدالت میں یا نیو یارک ریاست کے شعبہ برائے انسانی حقوق کے پاس دائر کرنے کے بیچ ایک اختیار ہوتا ہے۔

اگر آپ ایجنسی کے پاس دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو یہ کام واقعہ سے ایک سال کے اندر یا 240 دنوں کے اندر کرنا ضروری ہے، اگر آپ کا دعوی ٹائٹل VII کے دعوے پر مشتمل ہو۔

آپ کے پاس ریاستی عدالت میں اپنا دعوی دائر کرنے کے لیے واقعہ کی تاریخ سے 3 سال تک کا وقت ہے۔

CHRL کا اپنا دعوی ریاستی عدالت میں یا نیو یارک نیو یارک سٹی کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے پاس دائر کرنے کے بیچ ایک اختیار ہوتا ہے۔

اگر آپ ایجنسی کے پاس دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو یہ کام واقعہ سے ایک سال کے اندر یا 240 دنوں کے اندر کرنا ضروری ہے، اگر آپ کا دعوی ٹائٹل VII کے دعوے پر مشتمل ہو۔

آپ کے پاس ریاستی عدالت میں اپنا دعوی دائر کرنے کے لیے واقعہ کی تاریخ سے 3 سال تک کا وقت ہے۔

سرزنش اور کارکردگی کے منفی جائزے صرف اس صورت میں محیط ہوتے ہیں جب اس کے ساتھ تنخواہ میں کمی یا تنزلی ہو۔ سرزنش اور کارکردگی کے منفی جائزے صرف اس صورت میں محیط ہوتے ہیں جب اس کے ساتھ تنخواہ میں کمی یا تنزلی ہو۔ کارکردگی کے جائزے اور تادیبی فیصلے، تنخواہ میں کمی یا تنزلی کے بغیر بھی قانون کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
کام کرنے کا معاندانہ ماحول شدید اور وسیع ہراسانگی کا متقاضی ہوتا ہے۔ کام کرنے کا معاندانہ ماحول شدید اور وسیع ہراسانگی کا متقاضی ہوتا ہے۔ ہراسانگی کے لیے معیار کمتر ہے۔ اس کی تعریف “کافی ہلکا” یا “ادنٰی زحمت” سے زیادہ کے طور پر کی جاتی ہے۔

جنسی ہراسانگی کے مدنظر قانونی تدابیر

اگر آپ ثابت کر سکتے ہوں کہ آپ جنسی ہراسانگی کے شکار ہیں تو آپ تدابیر دریافت کر سکتے ہیں جن میں شامل ہیں:

  • گزشتہ تنخواہ: وہ رقم اور فائدے جو آپ حاصل کر سکتے تھے اگر آپ کے مالک نے آپ کو برخواست کر کے یا ترقی یا بھرتی سے انکار کر کے نسلی امتیاز نہ برتا ہوتا۔ اس میں اجرتیں، بونس، اسٹاک کے اختیارات، چھٹی کی اجازت، نگہداشت صحت کے اخراجات اور پنشن کی ادائیگیاں شامل ہیں۔
  • بحالی: اگر آپ کو برخاست کر دیا گیا تھا تو آپ کے مالک کو آپ کی نوکری آپ کو لوٹانے یا جس ترقی سے آپ کو محروم کر دیا گیا تھا وہ آپ کو دینے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
  • سردست ادائیگی: اگر آپ کو اپنی نوکری واپس نہیں ملتی تو عدالت تنخواہ میں اس فرق کی تلافی کرنے کے لیے لازمی رقم کی مقدار منظور کر سکتی ہے جو آپ نے اس صورت میں آئندہ کمائے ہوئے اگر امتیازی سلوک نہ ہوا ہوتا۔ سردست ادائیگی کی رقم کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق جس وقت آپ کو غلط طریقے سے برخاست کیا گیا تھا، اس وقت آپ کو ملنے والی اسی سطح کی تنخواہ پر آپ کے واپس لوٹنے میں کتنا وقت لگے گا۔ سردست ادائیگی میں گزشتہ تنخواہ کی طرح تمام کھوئے گئے فوائد شامل ہوتے ہیں۔
  • تلافی کے لیے نقصانات کی ادائیگی: ان نقصانات کی ادائیگی کا مقصد امتیازی سلوک، بشمول تھیراپی کی لاگت، چھوٹی ہوئی اجرتوں یا نئی نوکری تلاش کرنے میں ہونے والے اخراجات نیز جذباتی تکلیف اور ابتلاء جیسی چیزوں کی وجہ سے ہونے والے فاضل اخراجات کی آپ کو “تلافی کرنا” ہے۔
  • تعزیری نقصانات کی ادائیگی: یہ نقصانات مالک کو سزا دینے اور آئندہ امتیازی کارروائیوں کو زک پہنچانے کے ارادے سے ہیں۔ نیو یارک سٹی کے قانون کے تحت تعزیری نقصانات کی ادائیگی منظور کی جا سکتی ہے اگر مالک نے آپ کے حقوق سے بے توجہی، لا پرواہی یا شعوری بے رخی کا مظاہرہ کیا۔
  • وکلاء کی فیس اور اخراجات: اگر آپ جیت جاتے ہیں تو آپ کے مالک کو آپ کے وکیل کو اس کے کام کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ماہر گواہ کی فیس اور عدالتی اخراجات ادا کرنے کا تقاضا کیا جا سکتا ہے۔
  • قبل از فیصلہ سود: یہ رقم پر وہ منافع ہوتا ہے جو آپ نے امتیازی سلوک یا اپنی نوکری سے محروم نہ ہونے کی صورت میں کمایا ہوتا۔ عدالتوں کے پاس قبل از فیصلہ سود کا حساب کتاب کرنے، بشمول کون سی شرح سود لاگو کرنی ہے اور سود کو مرکب کرنے کے معاملے میں فکروعمل کی کافی آزادی ہوتی ہے۔
ہم سے رابطہ کریں
Legal content fact checked by Charles E. Joseph

Send Us an Email




    What state do you work in?


    WNT may contact you by phone, email, or text based on the information you provide. Frequency may vary. Message & data rates may apply. Reply STOP to opt out or HELP for more information.

    • 100%