About Working Now and Then
ورکنگ: ناؤ اینڈ دین کارکنان اور ان کا خیال رکھنے والوں کے لیے ایک وسیلہ ہے۔ آپ کے حقوق نامی مضامین ملازمت کے قانون اور کارکنان کے حقوق، بشمول اگر آپ کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو کیا کیا جائے اس بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا اسکالر/طالب علم کا سیکشن عالمانہ جائزوں، بلاگ پوسٹس اور ایک مشرح کتابیات کی معرفت محنت کی سرگزشت کو دریافت کرتا ہے۔ سرگرم کارکن والے صفحے پر، ہم کار کنان کے حقوق کے سرگرم کارکنان کے لیے وسائل فراہم کرتے ہیں اور ملٹی میڈیا کا سیکشن کام کرنے کے بارے میں فنون، گانے، ویڈیوز اور کتابیں دریافت کرتا ہے۔
ہماری ٹیم
چارلس جوزف کو کارکنان کے پیسے وصول کرنے کا دہائیوں کا تجربہ ہے۔ ملازمت کے قانون پر ایک ماہر کے بطور، چارلس نے کارکنان کے حقوق کو سمجھنے میں ان کی مدد کے لیے ورکنگ: ناؤ اینڈ دین کی ویب سائٹ تیار کی۔ قانونی ماہرین کے علاوہ، یہ سائٹ کام کرنے کی سرگزشت میں عالمانہ ماہرین کی جانب سے ملنے والے تعاون کو بھی شائع کرتی ہے۔
ہماری ٹیم کے بارے میں مزید جانیں۔
ہمارا مشن
چارلس نے ان کارکنان تک پہنچنے کے لیے جن کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے ورکنگ: ناؤ اینڈ دین کی بنیاد رکھی۔ ملازمت سے متعلق ایک وکیل کے بطور، چارلس نے کارکنان کے سارے تجربے کو گرفت میں لانے کے لیے سائٹ تیار کی۔ قانونی نظام کو نیویگیٹ کر رہے کارکنان کے لیے اعانت فراہم کرنے کے علاوہ، ورکنگ: ناؤ اینڈ دین عالمانہ وسائل، سرگرم کارکن کی معلومات اور ملٹی میڈیا مواد فراہم کرتا ہے۔ ورکنگ: ناؤ اینڈ دین کارکنان اور ان کے حقوق کے بارے میں مواد کے ذریعہ آج کی سماجی اور معاشی دنیا کی بہتر سمجھ بوجھ کو فروغ دیتا ہے۔