Home » ‏خودمختار ٹھیکیدار

					

‏خودمختار ٹھیکیدار


Legal content fact checked by Charles E. Joseph

یہ آجروں کے لیے قانون کے خلاف ہے کہ غیرقانونی طور پر کارکنوں کی ملازمین کی بجائے بطور خودمختار ٹھیکیدار درجہ بندی کریں۔ پھر بھی، متعدد کمپنیاں اس قانون کی خلاف ورزی کرتی ہیں جو اجرت بچانے کا ایک طریقہ ہے۔

قانون کارکنوں کو غلط درجہ بندی سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور غلط درجہ دیے گئے ملازمین غیر ادا شدہ اجرت اور دیگر انکار کردہ فوائد کے حقدار ہیں۔ اس کے علاوہ، خودمختار ٹھیکیداروں کو نیویارک شہر کے آزاد پیشہ وری مفت نہیں قانون (Freelance Isn`t Free Act) کے تحت تحفظ حاصل ہوتا ہے۔


 

اپنے حقوق جانیں

یہ کمپنی کے لیے سستا پڑتا ہے کہ آپ کو ایک ملازم کی بجائے آزاد ٹھیکیدار کے درجے میں شمار کرے۔

آجروں کو خودمختار ٹھیکیداروں کو اوور ٹائم کی تنخواہ دینے یا حتیٰ کہ کم از کم اجرت دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر کارکن ملازم کی بجائے ایک خودمختار ٹھیکیدار کے درجے میں ہو تو وہ سوشل سکیورٹی اور طبی نگہداشت کے ٹیکسوں، بیروزگاری کی انشورنس، معذوری کی انشورنس، اور کارکنوں کی معاوضاتی انشورنس سے بچ سکتے ہیں۔

ملازمین کی غلط درجہ بندی ایک اہم مسئلہ ہے—یہ ان کو اجرت اور فوائد سے محروم کر دیتا ہے جس کا وہ قانونی حق رکھتے ہیں۔

اگر آپ کو غیرقانونی طور پر آزاد ٹھیکیدار کا درجہ دیا گیا ہے تو آپ کو وفاقی، نیویارک ریاست اور نیویارک شہر کے قوانین تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

خودمختار ٹھیکیداروں کی تعریف

یہ سوال کہ آزاد ٹھیکیدار کے درجے میں کون شمار ہوتا ہے، یہ پیچیدہ ہے اور متعدد عوامل پر منحصر ہے۔ تاہم، چونکہ اجرت کے گھنٹے ملازمین کو اپنے آجروں کی دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے بنائے گئے تھے، اس اصطلاح “ملازم” کی قانون میں وسیع تشریح موجود ہے۔

یہ متعدد عوامل ہیں جو آزاد ٹھیکیداروں کی تعریف بیان کرتے ہیں۔ روایتی طور پر، آپ ایک ملازم نہیں ہیں اگر آپ کا اپنا کاروبار ہے جس میں عوام کے لیے اپنی خدمات کی تشہیر کرتے ہیں، اپنے کاروباری کارڈ طبع کرتے ہیں، دیگر ملازم بھرتی کرتے ہیں، اپنے اخراجات خود دیتے ہیں، یا اپنے آجر سے دور ایک وقف کاروباری جگہ رکھتے ہیں۔

آپ کو عموماً ملازم سمجھا جاتا ہے اگر آپ تنخواہ وصول کرتے ہوں، گھنٹے کے حساب سے تنخواہ ملتی ہو، یا مستقبل میں کمیشن حاصل کرنے کے لیے کام کرتے ہوں (جس میں نہ کمایا گیا کمیشن ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے)۔

ایسے متعدد دیگر عوامل ہیں جن پر عدالت یہ فیصلہ کرنے کے لیے غور کرتی ہے کہ آیا کوئی کارکن آزاد ٹھیکیدار ہے یا ملازم ہے۔

اگر درج ذیل صورتحال لاگو ہوں، تو زیادہ امکان ہے کہ کارکن ملازم ہو گا:

  • آپ کی تقریباً تمام آمدنی ایک کمپنی سے آتی ہو۔
  • کام عارضی کی بجائے طویل مدتی / مستقل ہو۔
  • انجام دیا گیا کام آجر کے کاروبار کا کلیدی حصہ ہو—آپ کا کام وہ ہے جو کمپنی کرتی ہے۔
  • آپ کو اس آجر کا کام کسی کو ذیلی ٹھیکہ دینے کی اجازت نہیں ہے اور ایسا اپنے خطرے پر کرنا چاہیے۔
  • کام کے لیے اعلیٰ خصوصی مہارت درکار نہیں ہوتی۔
  • آپ کے کام کرنے کے طریقے پر آجر وسیع نگرانی اور کنٹرول رکھتا ہے۔
  • آپ کسی مسابقتی کاروبار سے دیگر کام لینے میں آزاد نہیں ہیں۔
  • آپ مفید فوائد وصول کرتے ہیں، جیسا کہ طبی اور دانتوں کی انشورنس، کمپنی کی کار کا استعمال، گھر کا الاؤنس، تعلیمی امداد، تعطیلات کی تنخواہ، بیماری کی تنخواہ، کھانا یا دیگر ملازم رعایات۔
  • آپ ایک ٹھوس شیڈول کے تحت سے کام کرتے ہیں اور اپنے اوقات خود طے نہیں کرتے۔
  • آپ کمپنی کی اجرت پر کام کرتے ہیں۔
  • آپ اپنے اخراجات خود ادا نہیں کرتے۔
  • آپ کو کسی کام سے انکار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
  • آپ کے آجر کو اجلاس اور / یا تربیت پر آپ کی حاضری مطلوب ہوتی ہے۔
  • آپ کا آجر آپ کے کام میں مدد کے لیے سہولیات، سازوسامان، اوزار یا رسد فراہم کرتا ہے۔
  • کمپنی نے آپ کو کاروباری کارڈ دیے ہیں۔
  • کمپنی آپ سے زبانی یا تحریری رپورٹ جمع کروانے کا تقاضا کرتی ہے۔

عدالت ان سوالات کو یہ تعین کرنے کے استعمال کرتی ہے کہ آیا کوئی بطور آزاد ٹھیکیدار کام کر رہا ہے یا بطور ملازم۔ یہ امتیاز آجروں سکو کم از کم اجرت یا فوائد دینے کا تقاضا کرتا ہے۔

کوئی بھی ایک عنصر تجزیے کو کنٹرول نہیں کرتا لیکن اگر آپ کسی گروہ کا حصہ ہیں جو آپ کے آجر کے لیے تقریباً یکساں کام انجام دے رہا ہے تو یہ امکان ہے کہ آپ ملازم ہیں۔

آجر ملازمین کی غلط درجہ بندی نہیں کر سکتے

محض آپ کے آجر کا کہنا کہ آپ آزاد ٹھیکیدار ہیں انہیں درست نہیں بناتا۔

آجر اکثر ملازمین کو آزاد ٹھیکیداروں کا غلط طور پر درجہ دیتے ہیں۔ خواہ آپ کو آپ کے آجر نے غلط درجہ دیا ہو اور آپ کو آزاد ٹھیکیدار کے طور پر ادائیگی کرتا ہو، آپ پھر بھی آزاد ٹھیکیدار کی بجائے ملازم ہی ہوں گے۔ مثال کے طور پر:

  • اپنی آمدنی کے اندراج کے لیے W-2 فارم کی بجائے 1099 فارم وصول کرنا آپ کو خودکار طور پر خودمختار ٹھیکیدار نہیں بناتا۔
  • آجر آپ سے آپ کو بطور ملازم حاصل حقوق چھوڑنے کے لیے نہیں کہہ سکتا، بشمول آپ سے ایسے بیان پر دستخط کرنے کے لیے کہنا کہ آپ ایک خودمختار ٹھیکیدار ہیں۔
  • آجر آپ سے بطور پروپرائیٹر یا چھوٹے کروبار کے اندراج کروانے، یا ان کے لیے کام کرنے کے لیے کاروبارکرنے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کا تقاضا نہیں کر سکتا۔

اگر آپ ملازم ہوتے ہوئے آزاد ٹھیکیدار کے غلط درجے میں ہوں، تو آپ اپنے آجر پر نقصانات کی ادائیگی کے مقدمہ درج کروا سکتے ہیں۔ یہ سچ ہے خواہ غلط درجہ بندی ارادی ہو یا غیرارادی۔ قانون سے عدم آگاہی قانونی دفاع نہیں ہے۔

آجر کے لیے تحریری نوٹس اور اجرت کا کھاتہ فراہم کرنا ضروری ہے

آجر اپنے ملازمین کو تحریری نوٹس اور اجرت کا کھاتہ فراہم کرنے کے قانونی پابند ہیں۔

تحریری نوٹس

کام کرنا شروع کرنے سے پہلے، آپ کے آجر کو آپ کی تنخواہ کے نرخ، آجر کے کاروبار کا قانونی نام، اور دیگر معلومات کا قانونی نوٹس دینا چاہیے۔

نوٹس انگریزی یا آپ کی بولی جانے والی بنیادی زبان میں لکھا جانا چاہیے۔ آپ کے آجر کو آپ کا دستخط شدہ اعتراف حاصل کرنا چاہیے کہ آپ نے تحریری نوٹس وصول کر لیا ہے۔ آجروں کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا دستخط شدہ اعتراف فائل میں دیگر تنخواہ کی فائلوں کی طرح کم از کم چھ سال کے لیے رکھیں۔

اگر آپ کا آجر تحریری نوٹس دینے میں ناکام ہو، تو انہیں آپ کو کام کے ہر دن کے $50 ادا کرنے ہوں گے جو آپ کو نوٹس ملے بغیر گزر جائے، جو ہر ملازمت کے سال کے لیے زیادہ سے زیادہ $5,000 تک ہیں۔

اجرت کا گوشوارہ

اسی طرح، آپ کے آجر کو تنخواہ کے ہر دورانیے کے لیے تنخواہ کی پرچی اور اجرت کا کھاتہ فراہم کرنا چاہے۔ اس میں محیط دورانیہ، تنخواہ کا نرخ، کام کیے جانے والے گھنٹوں کی تعداد اور آپ کی تنخواہ سے کی جانے والی کٹوتیاں شامل ہونی چاہیے۔

اگر آپ کا آجر آپ کو اجرت کا کھاتہ فراہم کرنے میں ناکام رہے یا کھاتہ غلط ہو، تو آپ ہر خلاف ورزی والے دن کے لیے 250$ وصول کر سکتے ہیں، جس کی ہر ملازمت کے سال کے لیے زیادہ سے زیادہ حد 5,000$ تک ہے۔

پس، غیر ادا شدہ اوور ٹائم کی دوگنی ادائیگی کے ساتھ، آپ ملازمت کے ہر سال کے لیے اضافی 10,000$ کے بھی اہل ہوں گے۔

غیر ادا شدہ اجرتیں

آزاد ٹھیکیدار کم از کم اجرت یا اوور ٹائم کے اصولوں کے تحت نہیں آتے لیکن اگر آپ کو بطور ملازم درجہ دیا جانا چاہیے تھا، تو غلط درجہ بندی کے نقصانات میں غیر ادا شدہ اجرت بالکل اسی طرح اگر آپ ملازم ہوتے۔

اگر آپ کو ادا شدہ رقم تقسیم کام کیے گئے گھنٹے کی مقدار کا مجموعہ کم از کم اجرت سے کم ہو تو آپ فرق وصول کرنے کے اہل ہیں۔

اگر آپ نے کبھی ہفتے میں 40 گھنٹوں سے زائد کام کیا ہو، تو آپ اپنے معمول کے تنخواہ کے نرخ سے ڈیڑھ گنا اوور ٹائم وصول کرنے کے اہل ہیں۔ اس کے علاوہ، نیویارک میں بطور ملازم، جب آپ کسی دن دس گھنٹے یا اس سے زیادہ کام کریں تو آپ اضافی گھنٹوں کی اجرت کم از کم اجرت کے حساب سے وصول کرنے کے اہل ہیں۔

غیر ادا شدہ اجرتوں کی وصولی

غیر ادا شدہ رقم واپس وصول کرنے کے لیے آپ کے پاس دو انتخاب ہیں۔ آپ نیویارک کے محکمہ مزدوراں کے پاس اجرت کا دعویٰ دائر کر سکتے ہیں جو آپ کے دعوے کی تفتیش کرے گا، سماعت منعقد کرے گا اور آپ کی واجب الوصول اجرت واپس حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ متبادل طور پر آپ عدالت میں مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔

آپ کو کوئی بھی انتخاب اختیار کرنے کے لیے وکیل حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، اگرچہ عدالت کے ذریعے مقدمے کی پیروی کرنا محکمہ مزدوراں کے ساتھ شکایت جمع کروانے سے زیادہ پیچیدہ عمل ہے۔ تاہم، اگر آپ وکیل رکھتے ہیں تو FLSA اور NYLL دونوں آپ کے آجر سے آپ کے وکیل کو ادائیگی کا تقاضا کرتے ہیں اگر آپ اپنے اجرت کے دعوے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

اس پر منحصر کہ آپ نے کتنا وصول کرنا ہے، آپ کو وکیل سے بات کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جو تمام نافذالعمل قوانین کے تحت زیادہ سے زیادہ نقصانات وصول کرنے میں مدد دے گا۔

ریاستی قانون کے تحت آپ کے پاس اجرت کا دعویٰ دائر کرنے کے لیے چھ سال ہیں لیکن وفاقی قانون کے تحت دو سال ہوتے ہیں (یا اگر آپ کے آجر نے ارادی طور پر قانون کی خلاف ورزی کی ہو تو تین سال)۔

ہرجانے کے نقصانات کی رقم

آپ نہ صرف اپنی عدم ادا کردہ اجرت بلکہ “ہرجانے کے نقصانات” کی بھی وصولی کر سکتے ہیں۔ ہرجانے کے نقصانات آپ کی قابل وصول غیر ادا شدہ اجرت کے برابر ہوتے ہیں، اس طرح آپ کو دوگنا نقصانات کی ادائیگی ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کا آجر آپ کو کم از کم اجرت اور اوور ٹائم میں 5,000$ دینے میں ناکام ہو جاتا ہے، تو آپ اضافی 5,000$ بطور ہرجانہ نقصانات جو کل 10,000$ میں شامل ہو گا، بشمول سود اور وکیل کی فیس۔

اگرچہ وفاقی اور ریاستی قانون دونوں آپ کو ہرجانہ نقصانات واپس وصول کرنے کی اجازت دیتے ہیں، لیکن آپ دونوں کے ذریعے حاصل نہیں کر سکتے۔

نیویارک شہر میں خودمختار ٹھیکیدار

ایک نیا قانون نیویارک شہر میں رہنے والے خودمختار ٹھیکیداروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے: آزاد پیشہ وری مفت نہیں قانون (Freelance Isn’t Free Act)۔

قانون نیویارک شہر میں کام کرنے والے ہر آزاد کارکن کو تحفظ فراہم کرتا ہے، حتیٰ کہ وہ بھی جو کسی تجارتی نام کے تحت کاروبار کرتے ہیں یا تشکیل یافتہ ہیں۔ تاہم اگر آپ ایک سے زائد لوگوں کی تنظیم ہیں، تو آپ آزاد پیشہ وری مفت نہیں قانون (Freelance Isnt Free Act) کے تحت تحفظ یافتہ نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ، آزادنہ کام کرنے والوں کی ایسی اقسام ہیں جو قانون کے دائرہ کار میں نہیں آتیں—سیلز نمائندگان، لائسنس یافتہ پیشہ ور وکلاء، اور لائسنس یافتہ طبی پیشہ ور۔

آزاد کارکنوں کو ان کی ہجرت کی حیثیت سے قطع نظر قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

قانون ایک آزاد کارکن اور بھرتی کرنے والے فریق کے درمیان ہر معاہدے کا احاطہ کرتا ہے جس میں کسی ایک معاہدے یا گزشتہ 120 دنوں میں فریقین کے درمیان تمام معاہدوں کی مجموعی مالیت 800$ یا اس سے زائد ہو۔ کوئی فرد، تنظیم یا ادارہ جو آزاد پیشہ ورکارکن بھرتی کرے، وہ “بھرتی کرنے والا فریق” کہلاتا ہے۔ اس میں کوئی مقامی، ریاستی، وفاقی یا غیر ملکی حکومت شامل نہیں۔ قانون کے تحفظ کے دائرہ کار میں آنے کے لیے بھرتی کرنے والے فریق کا صدر دفتر نیویارک شہر میں ہونا ضروری نہیں ہے۔

قانون بھرتی کرنے والے فریق کو معاہدہ فراہم کرنے کا کہتا ہے

قانون تقاضا کرتا ہے کہ خودمختار پیشہ ور اور بھرتی کرنے والے فریق کے درمیان معاہدہ تحریری ہو اور اس میں شامل ہو کہ:

  • فریقین کے نام اور ڈاک کا پتہ
  • فراہم کی جانے والی خدمات کی فہرست
  • “فراہم کی جانے والی خدمات کی مالیت”
  • معاوضے کا نرخ اور طریقہ
  • وہ تاریخ جب “بھرتی کرنے والے فریق” کو معاوضہ دینا چاہیے یا “وہ طریقہ جس کے ذریعے اس تاریخ کا تعین کیا جائے گا”

ایک بار جب آزاد پیشہ ور معاہدے کے تحت خدمات انجام دینا شروع کر دے، تو بھرتی کرنے والے فریق کو یہ مطالبہ کرنے کی اجازت نہیں کہ خودمختار پیشہ ور وقت پر ادائیگی کے لیے کم رقم وصول کرے۔ معاہدے کے تحت واجب الادا تاریخ تک ادائیگی کیا جانا خودمختار پیشہ ور کا حق ہے۔ اگر کوئی واجب الادا تاریخ نہ ہو تو بھرتی کرنے والے فریق کو معاہدے میں درج خدمات کی تکمیل کے 30 دن کے اندر ادائیگی کرنی ہو گی۔

سزاؤں میں دوگنا ہرجانہ شامل ہے

اگر آزاد پیشہ ور کارکن کو وقت پر ادا نہ کیا جائے تو وہ بھرتی کرنے والے فریق کو عدالت لے کر جا سکتا ہے اور اسے دوہرے نقصانات ادا کیے جائیں گے—جو معاہدے کے تحت ان کو ادا کی جانے والے والی رقم کا دو گنا ہوں گے—خواہ بھرتی کرنے والا فریق دعویٰ کرے کہ خدمات مکمل نہیں ہوئیں یا مناسب طور پر انجام نہیں دی گئیں۔

جیتنے والے خودمختار پیشہ ور وکیل کی فیس اور اخراجات بھی وصول کر سکتے ہیں۔ قانون ان خودمختار پیشہ وروں کا بھی تحفظ کرتا ہے جو بھرتی کرنے والے فریقین کے خلاف جوابی کاروائی کی ہراسگی، دباؤ اور دیگر دھمکی آمیز برتاؤ کی شکایت درج کرواتے ہیں۔

خودمختار پیشہ وروں کے پاس دعویٰ درج کروانے کے لیے چھ ماہ ہوتے ہیں

آزاد پیشہ وروں کو تحریری درخواست جمع کروانے میں ناکامی کی خلاف ورزی پر دو سال کے اندر شکایت جمع کروانی چاہیے۔ عدم ادائیگی، کم ادائیگی یا جوابی کاروائی کی شکایت درج کروانے کے لیے آزاد پیشہ وروں کے پاس چھ سال ہوتے ہیں۔

خودمختار پیشہ ور اپنے دعوے عدالت لے جا سکتے ہیں یا نیویارک شہر کے دفتر برائے معیارات مزدوری (Office of Labor Standards) (OLS) کے پاس شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ بھرتی کرنے والے فریقین جنہوں نے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہو انہیں 250$ جرمانہ ہو سکتا ہے۔ بارہا مجرم شہر اور OLS سے قانونی کاروائی کے ساتھ 25,000$ تک دیوانی سزاؤں کے متحمل بھی ہو سکتے ہیں۔

ہم سے رابطہ کریں
Legal content fact checked by Charles E. Joseph

Send Us an Email




    What state do you work in?


    • 100%